مشہور پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

_ ہانیہ اسلم

کوہاٹ: مشہور پاکستانی سنگر اور موسیقار ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

پاکستان کی مشہور گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم 11 اگست بروز اتوار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی تصدیق انسٹاگرام پر زیب عرف زیب بنگش نے کی۔

ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ، خیبر پختونخوا سے تھا اور وہ معروف موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں۔ ہانیہ اور زیب بنگش پاکستان کی موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھے، جنہوں نے اردو کے علاوہ ترکی، پشتو اور دیگر زبانوں میں بھی گانے گائے۔ ان کی تخلیق کردہ دھنیں خاص طور پر کوک سٹوڈیو پر بے حد پسند کی گئیں۔

ان کے انتقال پر شوبز کی معروف شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے