عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

 عمران خان

راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کی سماعت آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کیس کی سماعت کریں گے، جبکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔ اس ریفرنس میں 59 گواہوں میں سے 35 پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے