پاکستان نے غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

پاکستان کی غزہ

پاکستان نے اسرائیل کی طرف سے مشرقی غزہ میں التابعین اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نے اسرائیل کے مشرقی غزہ میں واقع التابعین اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیان میں کہا کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر نماز فجر کے وقت حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں اور انسانی سہولتوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔ پاکستان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لئے جوابدہ ہو۔

ترجمان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی اور عوام کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی حملے میں 120 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 39,700 سے زائد فلسطینی شہید اور 91,700 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے