کے ٹو پر زخمی پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ انتقال کر گئے۔

کے ٹو

سکردو: پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ انتقال کر گئے، ایاز شگری نے تصدیق کردی۔

پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ کی وفات کی تصدیق الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے کر دی ہے۔ مراد سد پارہ سکردو میں واقع 8,047 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کی ٹیم کو بیس کیمپ روانہ کر دیا ہے، جو مراد سد پارہ کی لاش کو بیس کیمپ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

ایاز شگری نے بتایا کہ یہ ریسکیو ٹیم مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے