حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، درجنوں راکٹ فائر کیے۔

حزب اللّٰہ

بیروت: حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا، درجنوں راکٹ فائر۔

لبنانی میڈیا کے مطابق، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا ہے، جس میں درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی دفاعی نظام نے حزب اللہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔ عرب میڈیا نے بھی حزب اللہ کے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے، لیکن ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے