پنجاب میں سرکاری خواتین اساتذہ کے لیے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان۔

پنجاب

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین اساتذہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد، سرکاری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کے لیے ہفتے میں دو چھٹیاں فراہم کی جائیں گی، اور ان کے چھٹی کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے بیان دیا کہ اب خواتین اساتذہ کی چھٹی کا وقت 3 بجے کے بجائے ڈھائی بجے ہوگا، اور انہیں ہفتے کے دن بھی چھٹی دی جائے گی۔ یہ اقدامات خواتین کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے گھریلو امور کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، تاکہ خواتین اساتذہ کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے