مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو گھر جا کر قیمتی تحفہ دیا۔

مولانا طارق جمیل

میاں چنوں: پاکستان کے قومی ہیرو اور پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو انعامات ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ارشد ندیم کو پہلا انعام معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طرف سے ملا ہے۔

پیر کے روز، مولانا طارق جمیل خصوصی طور پر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر گئے اور انہیں 5 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام پیش کیا۔ اس موقع پر، مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو 40 سال بعد انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور کھیل میں مزید کامیابیاں فراہم کرے۔

ارشد ندیم نے مولانا طارق جمیل کے تحفے، محبت، خلوص اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

اس کے بعد، مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ساتھ ہی پورے پاکستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے