ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی”جاز” نے بہترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا- تفصیل جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): جاز نے ایک نے تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ تجربہ کمپنی کی طرف سے اپنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ ہے، جس میں انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن طور 1.6 تیرابائٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) حاصل ہوئی۔

13 دسمبر کے روز چینی کمپنی ہوائی کے جدید ترین کیپلر پلیٹ فارم کے ذریعے ہوا، جس سے جاز یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے اس قدر تیزرفتار انٹرنیٹ کا تجربہ کیا ہے۔

جاز کے سی ٹی او خالد شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جاز اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے لیے۔

1.6 تیرابائٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ پر صارفین ایک سیکنڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار گانے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سپیڈ پر 5 لاکھ 32 ہزار تصاویر ڈاﺅن لوڈ یا اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں، 16 لاکھ ویب سائٹ ایک سیکنڈ میں وزٹ کی جا سکتی ہیں، 4 کروڑ 56 لاکھ ای میلز (ٹیکسٹ) بھیجی جا سکتی ہیں، 56 لاکھ آڈیو گیت چلائے جا سکتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں فور کے کوالٹی کی 80 ہزار ویڈیو سٹریمز کی جا سکتی ہیں۔ 1.6 تی بی پی ایس سپیڈ پر یہ تمام کام محض ایک سیکنڈ میں کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے