اداکار ریشم کا خلیل الرحمان قمر پر الزامات کا اظہار: ‘انہیں اپنے تکبر اور حقارت کی سزا مل رہی ہے’

 ریشم  مصنف

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم کی خلیل الرحمان قمر پر تنقید: "تکبر اور حقارت کی سزا خود ہی بھگت رہے ہیں”

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر پر سخت تنقید کی ہے۔ حال ہی میں، خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ان سے شدید نفرت ہے اور وہ بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں کرتے، لیکن نعمان اعجاز اس ایک شخص ہیں جن کے بارے میں ان کے جذبات منفی ہیں۔

رکشم نے خلیل الرحمان کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز پاکستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور ان کے خلاف خلیل الرحمان کے الفاظ غیر مناسب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان نے ماہرہ خان سمیت کئی دیگر اداکاروں کے بارے میں بھی منفی تبصرے کیے ہیں۔

اداکارہ نے خلیل الرحمان کی کئی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کی تنقید کی اور کہا کہ "ایک اچھے رائٹر کو اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتی، لیکن خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور حقارت ہے کہ وہ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں۔” ریشم نے کہا کہ ایسے لوگ جو فنکاروں پر تنقید کرتے ہیں، آج کل زمانے کی ہنسی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل اپنے گھر میں حل کریں اور عوامی پلیٹ فارم پر اپنے تانے بانے نہ بچھائیں۔ ریشم نے سوال اٹھایا کہ خلیل الرحمان ہر وقت عورتوں کو ہی کیوں ٹارگٹ بناتے ہیں اور ان کی کردار کشی کیوں کرتے ہیں، جبکہ خود ان کے اپنے اعمال اور زندگی پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے