کراچی: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 آصفہ بھٹو زرداری

کراچی: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں سافٹ ڈپلومیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان دنیا کے ان دو ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو کا مرض ابھی موجود ہے، اور اس صورتحال سے انہیں شدید تکلیف ہوتی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، جنہیں یو اے ای کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے