جاپان کے ریجن کانتو اور ٹوکیو میں سمندری طوفان ایمپل کے باعث شدید موسم کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے سبب فضائی خدمات متاثر ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس طوفان کے اثرات کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سمندری طوفان کی شدت کے پیش نظر، ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جاپان کی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
طوفان کے باعث جاپان کے کچھ علاقوں میں 2 ہزار سے زیادہ گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا بھی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے طوفان ایمپل کو ایک طاقتور طوفان قرار دیا ہے اور اس کے مزید اثرات کی نگرانی جاری ہے۔