کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی، بموں میں استعمال کا الزام۔

کوئلے

کولمبیا نے غزہ میں قتلِ عام کے بعد اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی۔

کولمبیا نے اسرائیل کے غزہ میں قتلِ عام کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی ہے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے الزام لگایا کہ کولمبیا کا کوئلہ فلسطینی بچوں کے قتل کے لیے استعمال ہونے والے بموں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے خلاف کولمبیا کے احتجاج کا حصہ ہے، جس نے جون میں بھی اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی معطل کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں کولمبیا سے 320 ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا، اور اسرائیل اپنی ضروریات کا 50 فیصد کوئلہ کولمبیا سے خریدتا ہے۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے