اسرائیلی فوج کا غزہ میں صحافیوں پر حملہ: براہ راست گولیاں چلائیں۔

صحافیوں

اسرائیلی فوج کا غزہ میں صحافیوں پر حملہ: خان یونس میں براہ راست گولیاں چلائیں۔

غزہ (عرب میڈیا رپورٹس) اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس میں صحافیوں پر حملہ کیا اور انہیں براہ راست گولیاں چلائیں۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ایک خاتون صحافی کو کمر میں گولی مار کر زخمی کر دیا، جبکہ دیگر صحافیوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے فرار اختیار کیا۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے، اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین یو این اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی مذاکرات کار جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ جائیں گے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی دورہ اسرائیل کے بعد مصر پہنچیں گے۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے، صحافی، طبی عملے کے افراد، اور بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے