عمران خان قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے الیکشن لڑیں گے : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بیان کیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اگلے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلے کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اور اس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی سے مشاورت جاری ہے اور اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن نہیں کرنے دینے کی بھی بات کی اور کہا کہ وہ میدان میں امیدوار کو اترنے ہی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چار تو کیا 14 جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑے گی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوۓ کہ وہ ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن لڑتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں، ہمیں کنونشن نہیں کرنے دیا جا رہا اور کاغذات نامزدگی تک لینے نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، اور اس پیچھے کچھ اور مقصد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ان کے کارکنوں اور امیدواروں کو روکا گیا تو صورتحال میں تصادم کی جانب جانے کا خدشہ ہے مگر اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود ضلع بونیر میں قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے.

پی ٹی آئی کے سینیئر علی ظفر نے کہا کہ عوام کی ستر فیصد اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے