زارا نور نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ‘کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی’

زارا نور

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

زارا نور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جا رہا ہے۔” انہوں نے مزید لکھا کہ "بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں؛ جو کچھ ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی اپناتے ہیں، اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کے لیے مثال بن رہا ہے۔”

زارا نور نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔” زارا کے علاوہ اداکارہ سجل علی، مریم نفیس، اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر باحجاب خاتون کو دن کے اوقات میں گلی میں ہراساں کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویڈیو میں ملزم کا چہرہ واضح ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے