ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر نسیم شاہ نے آخرکار کھل کر بات کی۔

 نسیم شاہ

اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ اور دیگر اہم میچز کے دوران وہ اپنے والد کو کھیل دیکھنے سے روکنے کے لیے اپنے بھائی کو فون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی۔

نسیم شاہ نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے زوم انٹرویو میں بتایا کہ زندگی میں بہت کم مواقع ایسے آئے ہیں جب انہیں کسی شخص کی ضرورت محسوس ہوئی ہو جو ان سے مثبت بات کرے۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایک موقع پر 73 پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان میں تھے، لیکن پھر وہی ہوا جو ماضی میں دیکھنے کو ملا، کہ ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے