دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند، رہائشیوں کے لیے فلڈ وارننگ جاری۔

دریائے چناب

ملتان کے علاقے سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے باعث قریبی رہائشی علاقوں کو فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔

دوسری جانب، راجن پور میں برساتی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے 53 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں حالیہ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔

دادو کی گاج ندی میں آنے والے سیلاب نے جوہی کے علاقے کاچھو کے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ نصیر آباد، صحبت پور، اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جس سے مختلف کینالز میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے