پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کے 448 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری۔

پنڈی ٹیسٹ

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اور مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 27 رنز بنائے تھے۔ اس وقت بنگلادیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنا لیے ہیں۔ ذاکر حسن 12 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، جن کا کیچ وکٹس کے پیچھے محمد رضوان نے لیا۔

دوسرے دن کا کھیل:

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان نے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ سعود شکیل نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے، عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6، بابر اعظم صفر، اور سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 27 رنز اسکور کیے۔

پہلا دن:

پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے دن 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری، جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری، جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے