عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر پر تنقید کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ۔

عائشہ ٹاکیہ

ممبئی: عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر پر تنقید، انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ، جو فلم "وانٹڈ” سے شہرت حاصل کرچکی ہیں، حال ہی میں اپنی نئی تصویر کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں۔ شادی کے بعد فلمی دنیا سے دور رہنے والی عائشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساڑھی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک گاڑی میں موجود تھیں۔

تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے اداکارہ کی شکل میں بڑی تبدیلی محسوس کی اور شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ مداحوں نے کہا کہ تصویر میں عائشہ ٹاکیہ کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے اور انہوں نے پلاسٹک سرجری پر تنقید کی کہ اس کی وجہ سے اداکارہ کا خوبصورت چہرہ بدصورت ہوگیا ہے۔

ایک صارف نے تو یہ سوال اٹھایا کہ کیا یہ واقعی عائشہ ٹاکیہ ہیں، اور دیگر نے الزام لگایا کہ اداکارہ نے کئی پلاسٹک سرجریز کروائی ہیں جس کی وجہ سے وہ اب پہلے کی طرح نہیں رہیں۔ تنقید کی شدت سے پریشان ہوکر، عائشہ ٹاکیہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈیلیٹ یا بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں فلم "ٹارزن” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے سلمان خان، اجے دیوگن، اور جان ابراہیم جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا۔ 2009 میں فرحان اعظمی سے شادی کرنے کے بعد، اور 2013 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد، عائشہ نے فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے