عمران خان نے ترنول جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ بتا دی۔

عمران خان

عمران خان: اسلام آباد میں انتشار کے خدشے کے باعث جلسہ ملتوی کرنا پڑا۔

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کی وجہ انتشار کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسہ منعقد کیا جاتا تو دوبارہ 9 مئی جیسے واقعات پیش آنے کا خطرہ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ابھی تک نہیں کی گئی، اور یہ عدلیہ کی ساکھ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت ہمیں جلسے کی اجازت دیتی ہے، مگر انتظامیہ اس کو منسوخ کر دیتی ہے۔ عمران خان نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے، اور اسلام آباد کا جلسہ آخری بار ملتوی کیا گیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں جو اوپن ٹرائل کی بات کر رہے ہیں۔ اگر 9 مئی 2023 کے واقعات میں فیض حمید ملوث تھے، تو اوپن ٹرائل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے فارم 47 کے حوالے سے حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خبر پر ن لیگ میں کھلبلی مچ جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے