کراچی میں آج رات سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی۔

کراچی

کراچی: آج رات سے کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، کراچی میں آج رات سے موسلادھار بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ رات گلشنِ حدید میں 42 ملی میٹر جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ لاہور میں آج شام اور کل صبح شدید بارش متوقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے