کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں کھیلنے پر خوش ہیں اور اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان النصر کلب سے ہی کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو

ریاض: معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے 2 یا 3 سال میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، لیکن یہ واضح کیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ النصر کلب سے ہی کریں گے۔

رونالڈو نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ جلد ریٹائر ہوں گے یا نہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ فٹ بال کے میدان میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ النصر کلب میں بہت خوش ہیں، اور سعودی عرب میں کھیلنے کا تجربہ انہیں پسند ہے۔ رونالڈو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ تک النصر کے ساتھ کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے