بلاول بھٹو آج سندھ سولر ہوم سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سندھ سولر ہوم سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت سندھ حکومت 2 لاکھ خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی، جبکہ پہلے مرحلے میں 50 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

خاندانوں کا انتخاب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے غربت سکور کارڈ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہر ضلع میں 6,665 خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ سندھ سولر ہوم پروگرام کی مجموعی لاگت 32 ملین ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے