غزہ میں اسرائیلی حملے: روٹی کی قطار میں کھڑے افراد پر حملے میں 8 فلسطینی شہید۔

غزہ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں روٹی کے لیے قطار میں کھڑے افراد کو نشانہ بنا کر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے امدادی مرکز کے باہر روٹی کے لیے قطار میں کھڑے افراد پر حملہ کر کے مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس تازہ ترین حملے کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی دن سے جاری اسرائیلی آپریشن کے دوران صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے