رانا ثنااللہ کا علی امین کو چیلنج: ’اٹک پل پار کر کے دکھائیں‘

رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خبردار کرتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے وضاحت کی کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستے کھلے تھے اور جلسے میں شرکت کے لیے آنے والوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم، انہوں نے جلسے کی تقریر کو انارکی پھیلانے کی کوشش قرار دیا اور علی امین گنڈاپور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "علی امین ایک دو نمبر آدمی ہے اور ان کا دوہرا چہرہ ہے۔ جس لہجے میں انہوں نے کہا کہ میں لاہور آ رہا ہوں، اسی لہجے میں انہیں جواب بھی ملے گا۔ اب آپ اٹک پل پار کر کے دکھائیں۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے حکومت کو عمران خان کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن دی۔ سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہونے والے جلسے میں علی امین نے کہا کہ عمران خان کے وکلا نے انہیں بتایا ہے کہ عمران خان کے کیسز ختم ہو چکے ہیں۔ اگر ایک سے دو ہفتوں کے اندر قانونی طور پر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم خود انہیں رہا کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے