بھارت: اترپردیش میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال،12 افراد جان سے گئے۔

بھارت

بھارتی ریاست اترپردیش میں حالیہ شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اترپردیش کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارشوں نے نہ صرف سیلابی حالات پیدا کر دیے بلکہ متعدد حادثات کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات نے ریاست اودھ اور روہیل کھنڈ کے کئی اضلاع کے لیے شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی وارننگ جاری کی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 75 اضلاع میں موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں۔ ہاتھرس ضلع میں سب سے زیادہ 185.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس شدید بارش کے باعث مختلف اضلاع میں کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، اور سیلاب نے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بھی متاثر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے