رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز کے ساتھ نئی تاریخ رقم کر دی۔

رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

چند روز قبل، یوٹیوب نے کرسٹیانو رونالڈو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائبرز حاصل کرنے پر سلور، گولڈن، اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا تھا۔ اب اسٹار فٹبالر نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ارب فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "ہم نے ایک ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ صرف نمبرز نہیں، بلکہ اس کھیل کے لیے ہماری والہانہ محبت، جذبہ، اور عہد کی علامت ہے۔”

رونالڈو نے مزید کہا: "میڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک، میں ہمیشہ اپنی فیملی اور اپنے مداحوں کے لیے کھیلا ہوں۔ اب ہم ایک ارب لوگ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ لوگوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، اس لیے یہ سفر صرف میرا نہیں، بلکہ ہمارا مشترکہ سفر ہے۔ ہم نے مل کر یہ ثابت کیا ہے کہ ایک ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔”

آخر میں، رونالڈو نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "مجھ پر اعتماد کرنے، میری حمایت کرنے، اور میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے، اور ہم سب نے مل کر نہ صرف جیتنا ہے بلکہ تاریخ بھی رقم کرنی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے