پنجاب: مختلف شہروں میں 9 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ برآمد۔

پنجاب

لاہور: دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران میانوالی سے "فتنہ الخوارج” اور فیصل آباد سے داعش کے ایک ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دو ہینڈ گرنیڈ، 26 ڈیٹونیٹر، 73 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں، اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، شیراز محمود، سعید الرحمن اور مستجاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، اور 34,694 افراد سے پوچھ گچھ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے