کچلاک: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید۔

کچلاک

پاکستان: کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید۔

کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی دونوں اہلکار دم توڑ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ملوث عناصر کا پتہ چلایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے