ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ایشین ہاکی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

میچ کے آغاز میں چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے پاکستان کے لیے گول کر کے برتری دلائی، لیکن 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

دوسرے کوارٹر میں بھارت نے ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا اور دوسرا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ہاف ٹائم کے اختتام پر بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں رہا۔ پاکستان نے اس دوران 5 پنالٹی کارنر لیے، مگر کوئی بھی گول میں تبدیل نہ کر سکا۔ اس دوران پاکستان کو دو بار 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا؛ ایک بار سفیان کے فاول کی وجہ سے انہیں 5 منٹ کے لیے باہر بیٹھنا پڑا، اور ایک بار رانا وحید کے فاول کی وجہ سے انہیں 10 منٹ کے لیے باہر ہونا پڑا۔

آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔ یوں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

یہ واضح رہے کہ بھارت اس ایونٹ میں مسلسل پانچ میچز جیت چکا ہے، جبکہ پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے