"بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے”
کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی کا انتقال ہو گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق، وہ گزشتہ 10 دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے لہڑی میں کی جائے گی۔