لاہور: جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت، شوٹر اور اس کے ساتھی خیبرپختونخوا سے گرفتار۔
لاہور: جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے شوٹر اظہر اور اس کے ساتھی کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اظہر وہ شخص ہے جس نے جاوید بٹ پر فائرنگ کی تھی۔ اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے۔ جاوید بٹ کے قتل کے سلسلے میں ملزم نے مسلسل ریکی کی تھی۔ گرفتار شدہ ملزم اور اس کے ساتھی سے مزید تفتیش جاری ہے۔