خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11 بجے ہوگا۔

خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11 بجے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے لیے 40 سے زائد نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں مختلف اہم معاملات شامل ہیں۔

ایجنڈے کے اہم نکات میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی دوبارہ تعمیرات کا منصوبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ زکوٰۃ اور عشر کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی اس اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی دی جائے گی، جن میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر غور بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی (منصوبہ بندی اور ترقیات) نے مختلف محکموں سے تفصیلات طلب کی ہیں، جن میں ہر محکمے کے جاری منصوبوں کی تعداد، ان کے سربراہان اور تعیناتی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، محکمہ داخلہ اور مختلف سیکرٹریز سے ان تفصیلات کے جواب طلب کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے