بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: ایک اور آئی پی پی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کر لیا۔

بجلی

اسلام آباد: ایک اور انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) نے بجلی کی پیداواری نرخوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارت توانائی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں رضاکارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لیے بات چیت کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ کمپنی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدے کی شرائط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان کی وزارت توانائی پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے فروغ کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس مقصد کے تحت، کمپنی نے رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدے میں اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے