عمران خان: آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

جب صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کر رہا ہے، اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ اگر مولانا فضل الرحمان بھی اس مقصد میں ساتھ کھڑے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے