پنجاب حکومت کا فیصلہ: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی۔

ٹرانسپورٹ

لاہور: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ 37 شہروں کے لیے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق مسافروں کو 40 سے 250 روپے تک کم کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

حکومت نے کرایوں میں کمی کے ساتھ ساتھ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 58 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں اور 30 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے