لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے۔

لاہور

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں جیسے غازی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس، اسلام پورہ، تاجپورہ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ شاہدرہ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی کے گھر اور ان کے کزن کی فارمیسی پر چھاپہ مارا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حماد اعوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے بھائی اور کزن کو حراست میں لے لیا۔ اسی طرح، صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، مگر وہ گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔

پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے اور ممکنہ جلسے کے لیے سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

جلسے کے مقام کا حتمی فیصلہ ہونے پر سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے، اور ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بعد سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ ممکنہ جلسے کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی، اور تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی کے مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے