چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے میں شاہین آفریدی کی شرکت ان کی فٹنس رپورٹ اور ڈاکٹرز کی حتمی کلیئرنس پر منحصر ہے۔
ڈولفنز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کے بائیں گھٹنے پر گیند لگنے سے انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں بھاگنا مشکل ہو گیا تھا۔ اس انجری کے باعث ان کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، شاہین آفریدی کی حالت میں بہتری آ رہی ہے، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو، کلیف ڈیکون، ان کی چوٹ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فزیو اور ڈاکٹرز ان کی فٹنس کا معائنہ کرتے رہیں گے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ وہ کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔
آج لائنز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران ڈاکٹرز اور فزیو ان کی فٹنس کو مکمل طور پر چیک کریں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ وہ پلے آف میچ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔ چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔