اسرائیلی آرمی چیف: لبنان پر زمینی حملے کی تیاری مکمل۔

اسرائیلی آرمی چیف

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ روزنامہ امت نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے بیان میں کہا کہ دو ریزرو بریگیڈز کو لبنان کی سرحد پر آپریشنل مشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، حزب اللہ نے دو اسرائیلی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ تنظیم کے مطابق، اس کے فضائی دفاعی نظام نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے طیاروں کو لبنانی قصبوں ہولا اور میس الجبل کے علاقوں سے بھگایا۔ حزب اللہ نے کریات موتزکن کی آبادی کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں، عراق سے اسرائیل پر ڈرون حملے بھی کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے