بنکاک: ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
بنکاک میں کھیلے گئے اس مقابلے میں عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوم سے تھا۔ عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے فتح حاصل کی، جو کہ ان کی شاندار کارکردگی اور مہارت کا مظہر ہے۔