سکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر کی جانب سے 7 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد، برہنہ کر کے الیکٹرک شاکس دیے گئے۔

سکول بیگ

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک پرائیویٹ سکول کی ٹیچر نے 7 سالہ بچے پر بدترین تشدد کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بچے نے اپنا سکول بیگ گھر پر بھول دیا تھا، جس پر ٹیچر نے اسے برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر بجلی کے جھٹکے بھی دیے۔

رپورٹس کے مطابق، جب بچہ روتے ہوئے شدید حالت میں گھر پہنچا، تو اس کے والدین نے فوراً پولیس کو شکایت درج کروائی۔ بچے کے والد شہر میں موجود نہیں تھے اور والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اس کے دادا نے اسے سکول چھوڑا تھا۔

دوسری جانب، سکول کے پرنسپل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کو بجلی کا جھٹکا دینے کا الزام غلط ہے اور وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سکول اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے