ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران فاروق ستار نیند میں چلے گئے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی: معروف عالمی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے کراچی میں ہونے والے مذہبی لیکچر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔

یہ واقعہ گورنر ہاؤس کراچی کے قریب پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے "ذکر سے پوچھیں” نامی سوال و جواب کے سیشن کے دوران پیش آیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔ سیشن کے دوران، جب ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف بیان دے رہے تھے، اس وقت ڈاکٹر فاروق ستار نیند کے جھونکے لیتے رہے۔

اس منظر کو کیمرے نے قید کر لیا، اور جب اسکرین پر فاروق ستار کو سوتے ہوئے دکھایا گیا تو وہاں موجود حاضرین ہنسنے لگے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہنسی کی وجہ دریافت کی، جس پر رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سو رہے تھے۔ یہ جان کر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور حاضرین بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے لیکچر کے دوران سونے کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی، جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے