اسلام آباد: توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ آج جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے 21 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کی۔ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، تاہم اڈیالہ جیل کے حکام کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
حکام نے جیل میں سیکیورٹی کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک کارروائی کو ملتوی کر دیا۔