علی امین گنڈاپور: گرفتار اہلکاروں پر تشدد ثابت ہونے پر سخت کارروائی کا اعلان۔

علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے غیرقانونی طور پر ہمارے بارودی پولیس اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں کو حراست میں لیا۔ اگر ان اہلکاروں پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔

کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ ہماری ریسکیو مشینری بھی غیرقانونی طور پر قبضے میں لی گئی ہے۔ بطور وزیراعلیٰ، میں جہاں بھی جاؤں گا، اہلکار اور مشینری ساتھ لے جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہماری املاک کو غیرقانونی طور پر توڑا گیا ہے، جس پر ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے مشاورت کرکے ایک لائحہ عمل طے کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کے پی ہاؤس میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے اس طرح کے غیرقانونی اقدامات کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے کی خودمختاری اور آئینی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے