گرلز سکولوں میں ہراسانی کی روک تھام کیلئے خصوصی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ۔

 مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے "بیداری” کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36 طالبات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے خصوصی طالبہ کو اپنے قریب بٹھا کر اس سے اظہار شفقت کیا۔ ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے "بیداری” کی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ طالبات نے اپنے مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ساتھ شفقت سے پیش آتے ہوئے ان سے ان کے اسکولوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس ملاقات میں گرلز سکولوں میں ہراسانی کی روک تھام کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، پنجاب کے اسکولوں میں "گرلز کا عالمی دن” منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے طالبات کی درخواست پر انہیں ٹیبلیٹس اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا اور انہیں وویمن ورچوئل اسٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ وزیر اعلیٰ نے سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات بھی بتائیں، جس کے تحت پنجاب کے طلباء کے لیے اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، اور ای بائیکس سمیت مختلف پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملاقات کے دوران طالبات کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اور طالبات نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا، دعا دی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آخر میں، وزیر اعلیٰ نے "بیداری” وفد اور طالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اس ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے