سعودی عرب کا ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا اہم فیصلہ۔

سعودی عرب

سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کا 50 فیصد حصہ ہے، جبکہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے حصے بالترتیب 25، 25 فیصد ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں سعودی عرب سے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے منصوبے کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا 130 رکنی اعلیٰ سطحی وفد، سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔ آج پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے