پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے فوری طور پر امدادی سامان کے دو جہاز بھیجنے کا فیصلہ۔

 امدادی سامان

اسلام آباد: حکومت نے لبنان اور غزہ کے لیے فوری طور پر امدادی سامان کے دو جہاز روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں غزہ اور لبنان کو بھیجے جانے والے امداد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر دو جہاز امدادی سامان کے ساتھ لبنان اور غزہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں موجود پاکستانی سفیروں سے رابطے مزید مضبوط کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ امداد مستحقین تک بروقت اور درست طریقے سے پہنچے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل میں تیزی لائی جائے تاکہ فوری طور پر ضرورت مندوں تک مدد پہنچ سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، شہباز شریف نے ہدایت دی کہ ہوائی راستے کے ساتھ ساتھ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان کی ترسیل کی جائے تاکہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر امداد پہنچائی جا سکے۔

وزیراعظم نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عطیات جمع کروا کر فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کی مدد میں حصہ ڈالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے