لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور یونیورسٹی کے گارڈز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 گارڈز زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طلبہ پولیس کے ہاسٹلز پر چھاپوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران طلبہ اور یونیورسٹی کے گارڈز میں جھڑپ ہوئی، جس کے باعث 5 گارڈز زخمی ہوئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ نے گارڈز پر پتھراؤ کیا اور شیشے کی بوتلیں پھینکیں۔
انتظامیہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دی جا چکی ہے، تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔