پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وجوہات جانئے!

روٹی

لاہور: پنجاب میں یکم نومبر سے روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فوڈ پرائس کنٹرول اتھارٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 100 گرام کی سادہ روٹی کا سرکاری ریٹ 14 روپے مقرر کر رکھا ہے، لیکن عملی طور پر تندور مالکان اسے 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اگر یکم نومبر سے یہ نئی قیمتیں نافذ ہو جاتی ہیں، تو یہ عوام پر ایک بڑا مالی بوجھ بن سکتی ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو محدود بجٹ میں گزارا کر رہے ہیں۔

یہ صورتحال عوام میں شدید تشویش کا باعث بن رہی ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کو حل کرے تاکہ بنیادی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے