توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہا۔

توشہ خانہ کیس

بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد توشہ خانہ کیس میں جیل سے رہا۔

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس ٹو میں 9 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ان کی رہائی کے احکامات اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ضمانتی مچلکے کی وصولی کے بعد جاری کیے۔ بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے ملک طارق محمود نون نے جمع کرائے تھے، جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی۔

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی کے حصار میں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اپنے گھر روانہ ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک دن قبل بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم اسپیشل جج سینٹرل اور دیگر عدالتی عملے کی عدم دستیابی کے باعث رہائی کے احکامات میں تاخیر ہوئی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فیصلے کے بعد انہوں نے خود کو جیل حکام کے حوالے کیا تھا۔ بعد میں ان کی سزا معطل ہونے کے بعد انہیں بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے بعد میں بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس ٹو میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے